لاہور بم دھماکہ امریکہ کو اڈے نہ دینے کا ردعمل ہے،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

وزیراعظم نے کشمیر کا مسلہ حل ہونے پر جوہری پروگرام ختم کرنے کی جو بات کی ہے وہ نہایت خطرناک ہے،صدر جمعیت علماء پاکستان(نورانی)

جمعرات 24 جون 2021 17:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) جمعیت علما پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ لاہور بم دھماکہ امریکہ کو اڈے نہ دینے کا ردعمل ہے، وزیراعظم نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے کشمیر کا مسلہ حل ہونے پر جوہری پروگرام ختم کرنے کی جو بات کی ہے وہ نہایت خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ بم دھماکہ شدید قابل مذمت ہے اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی بخشش فرمائے اور زخمیوں کو صحت یابی عطا فرمائے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کی دھمکیوں میں نہ آئے اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہے پوری قوم ان کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکی صدر نے پاکستان کو پتھر کے دورمیں لے جانے کی دھمکی دی تھی جس پر دبا میں آ کر وقت کے پاکستان کے حکمراں ایک ٹیلیفون کال پر ڈھیر ہو گئے تھے، امریکہ کو اڈے دے کر امریکی دہشت گردی کی جنگ میں شامل ہو کر ملک کو 70 ہزار لاشوں کا تحفہ دیا اور ایک سو پچاس ارب روپے کے نقصان سے دوچار کیا تھا، انہوں نے کہا کہ امریکہ اب پھر پاکستان پر اڈے دینے کے لئے دبا ڈال رہا ہے، سابقہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا اعلان کر کے ملک کو مزید تباہی سے بچا لیا ہے ہمیں امید ہے کہ حکومت امریکہ کے کسی دبا میں نہیں آئے گی اور عوام کو دکھانے کے لئے انکار کر کے درپردہ خاموشی سے اڈے دینے سے باز رہے گی، صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ اڈے نہ دینے کے فیصلہ پر امریکہ کی ناراضگی کو کم کرنے کیلئے وزیر نے کشمیر کا مسئلہ حل ہونے پر اپنے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کا امریکہ کی خوشنودی کا جو اعلان کیا ہے وہ بہت خطرناک ہے ایسا سوچنا بھی ملک کے دفاع کو کمزور کرنے اور ملک کی کو سالمیت داپر لگانے کے مترادف ہے۔