ساہیوال،25سالہ حاملہ خاتون کا طلاق لیکر پسند کی شادی کر نے کا شاخسانہ

خاتون کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ،7افراد کے خلاف مقدمہ ،تین گرفتار

جمعرات 24 جون 2021 17:38

ساہیوال،25سالہ حاملہ خاتون کا طلاق لیکر پسند کی شادی کر نے کا شاخسانہ
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) نواحی گائوں دولا زیریں میں ایک شادی شدی 25سالہ حاملہ خاتون زہراں بی بی کو طلاق لیکر پسند کی شادی کر نے کی رنجش پر پستولوں سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا پولیس بہادر شاہ سات افراد کے خلاف مقدمہ تین گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی گائوں کے دولت علی کی بیوی زہراں بی بی نے اپنے پہلے خاوند اکرم سے طلاق لیکر دولت علی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا شہباز وغیرہ کو بڑا رنج تھا۔

اسی رنجش پر شہباز سپرا ،اللہ دتہ سپرا،اللہ بخش اور انوار نے تین ساتھیوں کے ہمراہ زہراں بی بی کے گھر دا خل ہو کر پستولوں کی چھ گو لیاں مار کر زہراں کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس بہادر شاہ نے مقتولہ کے خاوند دولت علی کی مد عیت میں سات ملزموں کے خلاف مقدمہ 148,302اور149 ت پ درج کر کے تین ملزموں شہباز سپرا،اللہ دتہ سپرا اور انور سپرا کو گرفتار کر لیا۔