فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونائیٹڈنیشنز پاپولیشن فنڈ کے درمیان بی ایس ای مِڈ وائفری پروگرام کا معاہدہ

معاہدہ کی تقریب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدکی گئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 24 جون 2021 17:43

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونائیٹڈنیشنز پاپولیشن فنڈ کے درمیان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر قیادت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور یونائیٹڈنیشنز پاپولیشن فنڈ کے درمیان بی ایس ای مِڈ وائفری پروگرام کا معاہدہ طے پاگیاہے۔معاہدہ کی تقریب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدکی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرمحمد ندیم،کنٹری ہیڈیونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ ڈاکٹربختیور کیڈیرور،پروونشل ہیڈ یونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈڈاکٹرشعیب،پروفیسرڈاکٹرزہرہ خانم ودیگرافسران نے شرکت کی۔

کنٹری ہیڈ یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ ڈاکٹربختیورکیڈیروراور رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرندیم کے درمیان دستخط کے بعد یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی مِڈ وائفری کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔پنجاب میں مِڈ وائفری کو اپ گریڈ کرناایک تاریخی اقدام ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرکے تمام نرسنگ سکولوں کو اپ گریڈ کرکے نرسنگ کالجزمیں تبدیل کردیاگیاہے۔42سالہ پروفیشن میں ہمیشہ مِڈ وائفری کی اپ گریڈیشن پرزوردیاگیا۔صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو یونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈ کے ساتھ مِڈوائفری کی بہتری کا معاہدہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ معاہدہ کے تحت یونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈمِڈوائفری ایجوکیشن کی اپ گریڈیشن میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی تیکنیکی مددکرے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہمعاہدہ کے تحت یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ بی ایس سی مِڈ وائفری پروگرام کو شروع کرنے میں محکمہ صحت پنجاب سے تعاون کرے گا۔معاہدہ کے تحت یونائیٹڈنیشنزپاپولیشن فنڈ فسٹولا کے خاتمہ کیلئے فسٹولا سرجری اورسرجنزکی تربیت کیلئے محکمہ صحت پنجاب سے تعاون کرے گا۔معاہدہ کے تحت یونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوتھ فرینڈلی ہیلتھ کونسلنگ سنٹرکے قیام کیلئے تعاون کرے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے بی ایس سی مِڈوائفری پروگرام کیلئے ہر قسم کے تعاون پر یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ کی ٹیم کا شکریہ اداکیا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نیصحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے ہمیشہ رہنمائی کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکیا۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ طے کرنے پر یونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈ کی ٹیم کا بھی شکریہ اداکیا۔

کنٹری ہیڈیونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈ ڈاکٹربختیورکیڈیرورنے کہاکہ یونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈ نے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ تعاون کیا۔پروونشل ہیڈیونائیٹڈ نیشنزپاپولیشن فنڈ پنجاب ڈاکٹرشعیب نے کہاکہ پنجاب میں مِڈ وائفری کی اپ گریڈیشن کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ڈاکٹر شعیب نے بیماری کے باوجودپنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوخراج تحسین پیش کیا۔