سابقہ فاٹا کے اضلاع کی ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے ،شوکت ترین

سابق فاٹا کے اضلاع کے صنعتی شعبے کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب

جمعرات 24 جون 2021 18:44

سابقہ فاٹا کے اضلاع کی ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے ،شوکت ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) وفاقی وریر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ سابقہ فاٹا کے اضلاع کی ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے ،سابق فاٹا کے اضلاع کے صنعتی شعبے کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ جمعرات کو وزارت خزانہ میں سابق فاٹا کے اضلاع میں صنعتی شعبے کی ترقی کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور اعلی عہدیداران کے علاوہ سابقہ فاٹا کے اضلاع کے صنعتی نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔ وریر خزانہ نے کہاکہ سابقہ فاٹا کے اضلاع کی ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے ۔ شوکت ترین نے کہاکہ سابقہ فاٹا کے اضلاع کے صنعتی شعبے کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔سابقہ فاٹا کے اضلاع کی صنعتوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔