میگا منی لانڈرنگ ریفرنس

آصف زرداری ،فریال تالپور کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور،فاروق ایچ نائیک کے دلائل پر عدالت میں قہقے

جمعرات 24 جون 2021 21:10

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواستیں منظور کر لی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

نیب گواہ محمد نعیم کے بیان پر آصف زرداری، فریال تالپور کے وکیل کی جرح مکمل کرلی جبکہ نیب گواہ آغا مہروز کا بیان مکمل قلمبند نہ ہو سکا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گواہ کراچی سے آیا ہے بیان مکمل قلمبند کیا جائے جس پر فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ گواہ نے آئندہ سماعت پر جرح کیلئے دوبارہ آنا ہے ایک موقع پرفاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ کیسز کراچی چلے جائیں جس پر عدالت میںموجود افراد نے زور دار قہقے لگاتے رہے ،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 8جولائی تک ملتوی کر دی ۔بشارت راجہ