شاہنواز دھانی مجھے شعیب اختر جیسے لگتے ہیں ، اظہر محمود

جمعرات 24 جون 2021 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) پاکستان سٴْپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ شاہنواز دھانی بڑے پلیٹ فارم پر کھیل رہا ہے اور کرکٹ کو بہت انجوائے کررہا ہے۔ ایک انٹرویومیں اظہر محمود نے کہا کہ شاہنواز دھانی بھی مجھے شعیب اختر جیسے لگتے ہیں کیونکہ ان کا انرجی لیول ہی الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی میں سیکھنے کا شوق ہے۔

(جاری ہے)

اظہر محمود نے کہا کہ کراچی سے ابوظبی تک ٹیم کی پرفارمنس تعریف کے لائق ہے ، ہماری ٹیم اتنی مضبوط نہیں تھی، ہمارے جس پلیئر کو چانس ملا اس نے پرفارم کیا۔اظہر محمود نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ٹاپ پلیئر میں سے کوئی ایک لمبی بیٹنگ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز اور بیٹسمین ضرورت کے مطابق اپنی کارکردگی دیتے ہیں۔