لاہور بم دھماکہ امریکہ کو اڈے دینے کا ردعمل ہے ،صاحبزادہ ابوا لخیر محمدزبیر

-حکومت سے امریکہ کی دھمکیوں میں نہ آئے اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہے،صدر جے یو پی

جمعرات 24 جون 2021 23:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے کہاہے کہ لاہور بم دھماکہ امریکہ کو اڈے دینے کا ردعمل ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس واقعہ میں جاںبحق ہونے والوں کی بخشش اور زخمیوںکی صحت یابی کی دعا کرتے ہیںاور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کی دھمکیوں میں نہ آئے اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہے پوری قوم ان کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکی صدر نے پاکستان کو پتھر کے دورمیں لے جانے کی دھمکی دی تھی جس سے متاثر ہو کر اس وقت کے ہمارے حکمراںایک ٹیلیفون پر ڈھیر ہوگئے تھے اورانہوں نے امریکی جنگ میں شامل ہو کر اور امریکہ کو اڈے دے کرملک کو ستر ہزار لاشوں اور ایک سوپچاس ارب روپے نقصان سے دوچار کردیا تھاامریکہ اب پھر پاکستان سے اڈے لینے کی بات کررہا ہے لیکن سابقہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کواڈے نہ دینے کا اعلان کرکے ملک مزید تباہی سے بچالیاہمیں امید ہے کہ حکومت امریکہ کی طرف سے کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور گزشتہ حکمرانوں کی طرح عوام کو خوش کرنے کیلئے زبانی انکارکر کے خاموشی سے اڈے دینے کے عمل سے گریز کرے گی ، انہوںنے کہا کہ اس فیصلہ پر امریکہ کی ناراضگی کو کم کرنے کیلئے وزیر اعظم نے کشمیر کا مسٴلہ حل ہونے پر اپنے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کر کے امریکہ کو خوش کرنے کی جوکوشش کی وہ انتہائی خطرناک ہے یادرکھیں ایسا سوچنا بھی ملک کے دفاع کو کمزورکرنے اور ملک کی کو سالمیت داؤپر لگانے کے مترادف ہوگا