کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات ہیں: مولانا عبدالحق ہاشمی

وفاقی حکومت بلوچستان کے غریب عوام سے سفر کی سستی سہولتیں چھین کر کیا خدمت سرانجام دے رہی ہے، ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کا دو دوسالوں سے گریجویٹی سے محرومی اور پنشن سے محرومی ملازمین کیساتھ ظلم اورزیادتی کے سواکچھ نہیں : امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 24 جون 2021 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامناہے وفاقی حکومت بلوچستان کے غریب عوام سے سفر کی سستی سہولتیں چھین کر کیا خدمت سرانجام دے رہی ہے ۔ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کا دو دوسالوں سے گریجویٹی سے محرومی اور پنشن سے محرومی ملازمین کیساتھ ظلم اورزیادتی کے سواکچھ نہیں ۔

وفاقی حکومت ومحکمہ ریلوے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں کو بحال اور ریٹائرڈ ملازمین کو فی الفور گریجویٹی اور پنشنرزکو فی الفور پنشن ادا کریں بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک کب تک جاری رہیگا۔انہوں نے کہاکہ پہلے کوئٹہ سے پشاور،پنڈی ،کراچی سمیت مختلف روٹس پرروزانہ دو تین ٹرینیں چلتی تھی جو کہ اب نہ ہونے کے برابرہے بلوچستان ملک کا تقریباًآدھ حصہ ہے اور فاصلے زیادہ ہونے اور دیگر ذرائع سے سفر کرنے سے کرایہ بھی زیادہ ہوتے ہیں اس وجہ سے کم آمدنی والے افراد دیگر ٹرانسپورٹ کے بجائے ریلوے سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں سے ریلوے کو منافع بھی بہت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن بدقسمتی صوبائی ووفاقی حکومت کی غفلت وترجیحات ومنصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے چلنے والی اکثر ٹرینیں وجہ بتائے بغیر بند کر دی گئی جس کی وجہ سے ریلوے کو خسارہ ہونے کیساتھ غریب عوام سے بھی سفر کی بہترین ومحفوظ اور سستے سہولیات بھی چھین لی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عوام سمیت مختلف طبقات نے حکومت سے بار بار گزارش کیا کہ بند کیے گیے ٹرینوں کو واپس شروع کیا جائے لیکن بلوچستان کے عوام کا سننے والا کوئی نہیں دوسری جانب ریلوے ملازمین کیساتھ بھی سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں ومراعات میں اضافے ،ریٹائرڈریلوے ملازمین کو گریجویٹی ،پنشنرزکو پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے ریلوے ملازمین مشقت زیادہ جبکہ مراعات وتنخواہیں کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے ریلوے ملازمین پریشان ومالی مشکلات کا شکار ہیں حکومت فوری طور پر ریلوے کے حاظر اورریٹائرڈملازمین کے مراعات وتنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے پنشنرزکو بھی بروقت پنشن ادا کریں تاکہ ان کی مشکلات وپریشانیوں میں کمی آسکیں جماعت اسلامی صوبے کے عوام ،ریلوے ملازمین کیساتھ زیادتی پر ہر فورم پر آوازبلند کریگی