Live Updates

نوازشریف کی اپیلوں پر ہائی کورٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی فتح ہے، فواد چودھری

نوازشریف نے اپنی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا، شریف خاندان کو پاکستان کے عوام سے لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا چاہیے ، وزیر اطلاعات

جمعرات 24 جون 2021 23:09

نوازشریف کی اپیلوں پر ہائی کورٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی فتح ہے، فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اپیلوں پر ہائیکورٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی فتح ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین مقدمے میں مفرور ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے اپنی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا، شریف خاندان کو پاکستان کے عوام سے لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا چاہیے۔فوادچودھری نے کہا کہ اس مقدمے میں عدالت نے نوازشریف کو 10سال کی قید کی سزا سنائی، وہ جس طرح ملک سے فرار ہوئے سب کو پتہ ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی اپیل میرٹ پر چلے گی،امید ہے اس مقدمے میں پاکستان کے عوام کیساتھ انصاف ہوگا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات