پشاور، چور گرفتار ،مسروقہ رقم برآمد

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ٹاون کی حدود ہسپتالوں میں مریض کی تیمارداری کیلئے آنے والے شہریوں سے چوریاں کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ بڈ ھ بیر سے ہے ، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے ، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ رقم 66 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی اسلام غنی ولد فضل غنی سکنہ لوندخوڑ نے ٹاون پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ نجی ہسپتال میں کسی نامعلوم چور نے اس سے 66 ہزار روپے چوری کرلئے ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید خان نے جدید سائنسی خطوط اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں جامع تفتیش کا اغاز کیا گیا جس کے دوران متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے گئے جس کے دوران ہسپتالوں میں شہریوں سے رقم چوری کرنے والے چورگروہ کا سراغ لگا کر گرشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران مرکزی ملزم شاہ زمان ولد صفدر سکنہ بڈ ھ بیر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے مسروقہ 66 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ،گرفتار ملزم سے مزید انکشافات کی (توقع کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :