پشاور، قتل ، اقدام قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے مہینے میں تھانہ تہکال کی حدود کندے عمرزئی پلوسی میں نمازی اور خاتون کو قتل جبکہ چار افراد کو زخمی کرنے والے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان باب بیٹے کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران رقم کے تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 اپریل 2021 کو مدعی ابراہیم خان ولد ملک وکیل سکنہ کندے عمرزئی پلوسی نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھائی ندیم اور ملک اصغر کے مابین رقم تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ملک اصغر ولد واجد،عدنان ولد ملک اصغر، ظفر ولد مومن ، ملک روحیں ولد مومن نے مسجد میں فائرنگ کی جس کی فائنگ سے اس کے بھائی ندیم کیساتھ ساتھ قریبی گھرمیں ایک خاتون مسماة (س) لگ کر جان بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

دلخراش واقع کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جس کے دوران گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی یونیورسٹی ٹاون عرب نواز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے علاقہ پلوسی میں دو ملزمان ملک اصغر ولد واجد اور عدنان ولد ملک اصغر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہی