آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال چیمئن شپ آخری مرحلے میں داخل

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، چیمپئن شپ میں شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور، لاہور کالج فار ویمن ، سپیئرر یونیورسٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں پنجاب یونیورسٹی نے ملتان یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے سات گول سے شکست دی ، دوسرے میچ میں لاہور یونیورسٹی نے زرعی یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے پانچ گول سے ہرایا ، سرگودھا یونیورسٹی نے پشاور یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے چھ گول سے شکست دی ، لاہور کالج فار ویمن نے لاہور یونیورسٹی کو چار صفر سے شکست شہید بے نظیر یونیورسٹی پشاور نے ملتان یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم انٹر نیشنل ایتھلیٹ سمیع الله مروت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور یونیورسٹی محمد سلیم ، ڈائریکٹر یس سپورٹس بے نظیر ویمن یونیورسٹی ماریہ سمین ،شہاب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔