ڈی سی پشاور گیمز، سکواش ایونٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر اہتمام جاری ڈی سی پشاور ڈسٹرکٹ گیمز سکواش ایونٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 13 میں زرلش نے ہانیہ، حسنی نے وجیہہ، کائنات نے یسری، ماہ نور نے ملیحہ، رونق نے رومیسہ، حفصہ نے سنزل،حرا عقیل نے سحرش، بوائز انڈر 19 میں مطہر علی نے طلحہ اقبال، فواد حسین نے جواد علی، حمزہ نے خرم حسین، حذیفہ نے نواب شاہ، خوشحال ریاض نے فیضان، فہد نے عبدالحسیب، نعمان نے سلمان شاہ، محمد حماد نے ارباب مہران، انڈر 17 میں جلال شیر نے حسن جان، شیراز اکبر نے حاثر، شایان نے محمد حماد، شہزاد نے یاسین، شعیب افضل نے محمد حذیفہ، حسن زاہد نے ماجد احمد، حبیب زیب نے حمزہ کو، بوائز انڈر 13 میں حسن فہیم نے آیان، محمد فواد نے شایان، عبدالاحد نے حسن فرید، محمد رضا نے محمد احمد، شاہ زیب نے ارسلان، ابراہیم زیب نے عبداللہ شاہ، حمزہ ساجد نے جنید، نعمان احسن نے ہلال، مبین نے ریحان بہادر، احمد خلیل نے سیف اللہ، محمد عبداللہ نے امیر حمزہ، محمد علی رضا نے نور اللہ، محمد نے سنان احمد، حارث زاہد نے طلحہ شہزاد اور ریان محب نے عبد الرحمن کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :