ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی لیگ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی لیگ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی جس میں مختلف ایج گروپ کے کھلاڑی شامل ہیں ، افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں پشاور ٹائیگرز نے پشاور ڈولفن کو تین دو سے شکست دیدی ، ہاکی لیگ کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاور کپٹن(ر )خالد محمود نے کیا ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند ، سابق آئی جی خیبرپختونخوا و چیئر مین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سعید خان ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری وصدر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ ، سیکرٹری حاجی ہدایت الله ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله ، ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شا ہ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پشاور کے تعاون اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ مقابلے گزشتہ روز شروع ہوگئے افتتاحی میچ میں پشاور ٹائیگرز نے پشاور ڈولفن کو تین دو سے شکست دیدی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود نے کہا کہ ضلع حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے گزشتہ دو سالوں میں کورونا وباء سے کھیلوں کو کافی نقصان پہنچا الحمداللہ کورونا وباء سے ہم کافی حد تک باہر نکل آئے ہیںاورزندگی پھرسے رواں دواںہیں ، انہوں نے 18 سال سے زائد عمر کے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد ویکسنیشن کرائے ، تاکہ سپورٹس کے میدان اسی طرح آباد رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کھیل وکھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے اورہم تمام کھیلوں کواپنی جانب سے بھرپورفروغ دیںگے اورہرقسم کے تعاون کے لیے کمزوری نہیںدکھائیںگے۔