کراچی،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات فروش فاروق لالہ گروپ کے 5 کارندے گرفتار، چرس اور ہیروئیں برآمد

جمعرات 24 جون 2021 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی منشیات فروش فاروق لالہ گروپ کے 5 کارندوں کو گرفتارکرکے چرس اور ہیروئیں برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے معصوم شاہ کالونی، کالا پل،چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش کی5 ملزمان ولی داد، اللہ داد، عمر زمان، فرخ اور نثاراحمد کو گرفتار کرلیا،ترجمان رینجرز ک مطابق ملز مان کا تعلق منشیات فروش فاروق لالہ گروپ سے ہے،دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پشاور سے بدنام زمانہ فاروق لالہ کے بیٹے عرفان کے ذریعے گاڑیوں کے ٹائروں اور خفیہ خا نوں میں چھپا کر لاتے تھے، ملزمان منشیات کے علا وہ بھاری مقدار میں گٹکا ماوا تیار کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی کر تے تھے اور ملزمان کالا پل معصوم شا ہ کالونی میں جو ئے کا اڈہ بھی چلا رہے تھے،ملز مان نے جنوری 2021میں ایک شخص محمد علی کو منشیات فروشی میں رکاوٹ ڈالنے پر فائرنگ کر کے ز خمی کر دیا تھا، ملزمان اپنے دیگر سا تھیوں کے ساتھ ملکر کا لا پل، چنیسر گو ٹھ اور ڈ یفنس میں ما ہا نہ30لا کھ روپے کی مالیت سے زائد منشیات فروخت کر تے تھے، ملز مان سے بھاری مقدار میں چر س اور ہیروئن بھی بر آمد کی گئی،گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔