ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں شیروں کی طرح کھیلی :شاہد آفریدی

ملتان کی ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور مالکان پر فخر ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 جون 2021 11:06

ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں شیروں کی طرح کھیلی :شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جون 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز فائنل میں شیروں کی طرح کھیلی۔ ملتان سلطانز کی پشاور زلمی سے تاریخی جیت پر 41 سالہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فرنچائز کو سراہنے کے ساتھ ساتھ مبارک باد بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ’ٹیم نے ابو ظہبی میں شیروں کی طرح کھیلا ، رضوان کی شاندار کپتانی جب کہ پوری کوچنگ عملہ اور باقی کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا‘۔
آفریدی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’ملتان سلطانز کی ٹیم، مینجمنٹ اور مالکان پر انہیں فخر ہے‘۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔

واضح رہے کہ ابوظبی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز کی ٹیم کمر کی انجری کا شکار ہونے کے باعث مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی تھی۔