دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ڈاکٹر ثاقب شبیر صدیقی کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا خراج عقیدت

سپیشلسٹ بلاک ڈاکٹر ثاقب شبیر صدیقی کے نام سے منسوب افتتاح مرحوم ڈاکٹر کے والدین نے فیتہ کاٹ کر کیا والد کی ایڈہاک بنیاد پر تعینات ڈاکٹرز کی فوتگی پر ورثاء کی مالی مدد کے لیے قانون سازی کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 12:57

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،رندھاوا) دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ڈاکٹر ثاقب شبیر صدیقی کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا خراج عقیدت سپیشلسٹ بلاک ڈاکٹر ثاقب شبیر صدیقی کے نام سے  منسوب افتتاح مرحوم ڈاکٹر کے والدین نے فیتہ کاٹ کر کیا والد کی ایڈہاک بنیاد پر تعینات ڈاکٹرز کی فوتگی پر ورثاء کی مالی مدد کے لیے قانون سازی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ  کے اسپیشلسٹ بلاک میں دوسروں کی جان بچانے والے مسیحائی  فرائض کی ادائیگی کے دوران کچھ عرصہ قبل اپنے جان گنوانے والے ڈاکٹر ثاقب شبیر صدیقی کو ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سپیشلسٹ بلاک کو ڈاکٹر ثاقب شبیر صدیقی کے نام سے منسوب کردیا گیا باقاعدہ افتتاح مرحوم ڈاکٹر کے والدین نے فیتہ کاٹ کر کیا اس دوران  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثاقب شبیر صدیقی کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ایڈہاک بنیاد پر تعینات ڈاکٹر جو کہ  دوران ڈیوٹی فوت ہو جاتے ہیں حکومت ان کے ورثاء کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کرے اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لیہ کے صدر ڈاکٹر نجف علی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام قادر سیمت  دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :