محکمہ صحت پنجاب کے احکامات پر دیگر شہریوں کی طرح سرگودھا ضلع میں ٹائی فائیڈ کی ویکسینیشن کی مہم تیزی سے جاری

جمعہ 25 جون 2021 14:03

محکمہ صحت پنجاب کے احکامات پر دیگر شہریوں کی طرح سرگودھا ضلع میں ٹائی ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) محکمہ صحت پنجاب کے احکامات پر دیگر شہریوں کی طرح سرگودھا ضلع میں ٹائی فائیڈ کی ویکسینیشن کی مہم تیزی سے جاری جس کے دوران گزشتہ روز 36712بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے جبکہ ہدف 35083 مقرر ہے۔زرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نیانسداد ٹائیفائیڈ مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ ٹائیفائیڈ ایک موذی مرض ہے جو انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا واحد حل ویکسی نیشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکے بچوں کو اس خطر ناک بیماری سے قوت مدافعت فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ اس بیماری کے پھیلا? کے روکنے میں کارگر ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 26جون تک ضلع بھرکے 9ماہ سے 15سال کے 4لاکھ 20ہزار 693بچوںکو ٹائیفائیڈ کے بچا? سے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے 240ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔جن میں سے 216ٹیمیں ہر محلے میں کیمپ لگائے ہوئے ہیں جبکہ 26ٹیمیں فکسڈ مراکز پر موجود ہیں۔ ڈاکٹرز نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوںکو انسداد ٹائیفائیڈ انجکشن ضرور لگوائیں تاکہ بچے عمر بھر کیلئے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :