پاکستان کا ایئربیس نہ دینے کا موقف قابل ستائش ہے اور خطے میں حقیقی امن کی حمایت کرتا ہے۔ خواجہ رمیض حسن*

خطے کے فیصلوں میں پاکستان کا واضح کردار مستحکم ریاست کا عکاس ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 14:01

پاکستان کا ایئربیس نہ دینے کا موقف قابل ستائش ہے اور خطے میں حقیقی امن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری  پریس ریلیز میں کہا کہ ریاست کے فیصلے ریاست کے مفادات میں ہی ہونا  وقت کی ضرورت ہے جس کا خواب حقیقت میں  تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا  پاکستان کی جانب سے امریکہ کو ایئربیس نہ دینے کا مؤقف انتہائی اعلی ہے خطے میں قیام امن کے لئے قابل ستائش اور امن حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے خطے کے فیصلوں میں پاکستان کا واضح کردار تابندہ ریاست کی عکاسی ہے۔

متعلقہ عنوان :