اوپن یونیورسٹی نے کرونا کے دوران تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی‘ ڈاکٹر ضیاء القیوم

طلبہ کو اسائنمنٹس جمع کرانے اورورکشاپس میں شمولیت کی آن لائن سہولتیں فراہم کی تھیں، امتحانات بھی آن لائن منعقد کئے گئے

جمعہ 25 جون 2021 14:55

اوپن یونیورسٹی نے کرونا کے دوران تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایشاء کی اکیڈمیز اینڈ سوسائٹیزآف سائنسز ایسوسی ایشن(AASSA)اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز (PAS)کے تعاون سے منعقدہ ویبنار کے دوسرے سیشن’’عالمی وباء اور اعلیٰ تعلیم ‘‘ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے کرونا کے دوران تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی تھی ، طلبہ کو اسائنمنٹس جمع کرانے اورورکشاپس میں شمولیت کی آن لائن سہولتیں فراہم کی گئی تھیں، امتحانات بھی آن لائن منعقد کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اووریکل کارپوریشن کے ٹیکنیکل تعاون سے یونیورسٹی کے تعلیمی ،ْ مالی اور انتظامی امور کی آٹومیشن جولائی کے آخر تک مکمل ہوجائے گی جس سے تعلیم کے معیار اور جدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔اوپن یونیورسٹی ایشیاء کی واحد جامعہ ہوگی جس کی تمام خدمات اور سرگرمیاں خود کار سسٹم کے تحت آن بورڈ ہوگی۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن کے تحت سمسٹر خزاں 2021ء سے اوپن یونیورسٹی طلبہ کو داخلے سے لیکر ڈگری کے حصول تک تمام تدریسی امور اُنکی دہلیز پر آن لائن فراہم کرے گی ۔