آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی

یل این جی ٹرمینلز کی مرمت کام 29 سے 5 جولائی تک ہونا ہے ،ابھی ہر چیز معمول پر چل رہی ہے، حماد اظہر

جمعہ 25 جون 2021 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی ۔ جمعہ کو مذاکرات کے بعد وزیر توانائی حماد اظہر نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ،ہم پورا سال ملتے رہیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ معاملات بگڑے ہیں تو اسکا مطلب ہے دونوں طرف خامیاں تھیں ۔رہنما آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما تاج آفریدی نے بتایاکہ ٹیکس تین فیصدسے کم کرکے دو فیصد کم کردیا گیا ۔ حماد اظہر نے کہاکہ ایل این جی ٹرمینلز کی مرمت کام 29 سے 5 جولائی تک ہونا ہے ،ابھی ہر چیز معمول پر چل رہی ہے ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کا کسی کو پتہ بھی نہ چلتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تربیلا میں سطح بہت کم ہے ،جس سے پیدوار متاثر ہوئی ،دو ہفتے میں تربیلا میں پانی کی آمد کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے حکومت کی پوری کوشیش گی کہ بجلی بحران نہ ہو۔ حماد اظہر نے بتایاکہ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پورے اقدامات کر رکھے ہیں ۔ تاج آفریدی نے کہاکہ تمام او ایم سیز کی گاڑیاں بہتر ہوچکی ہیں ۔