لاہور میں کار بم دھماکے کے بعدپشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعہ 25 جون 2021 22:38

ٰپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) لاہور میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعدجمعہ کے روز پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی گزشتہ سال لال کرتی میں بھی موٹر کار کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں تقریباً چودہ سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے ۔ کار بم دھماکے کے بعد نماز جمعہ کے لئے کینٹ ، سٹی ، ٹائون ، حیات آباد کے مختلف عبادت گاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔

(جاری ہے)

اہم حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پر پولیس اور قانون نا فذکرنے والے اداروں کی نفری کی تعینات کی گئی ۔ گزشتہ روز شہرکے مختلف مقامات پرواقع حساس مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پربھی تلاشی کاکام جاری رکھا گیا ۔ جوہر ٹائون میں حافظ محمد سعیدکے گھر کے قریب ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پشاور کینٹ میں مختلف مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ۔