دشمن قوتیں دہشت گردی پھیلا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں،قاری شبیر عثمانی

برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد قادیانی کی عمران خان سمیت اہم حکام سے ملاقاتوں پر تشویش ہے ،اجتماع سے خطاب

جمعہ 25 جون 2021 23:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) ملک دشمن قوتیں دہشت گردی پھیلا کر وطن عزیز پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں ،جوہر ٹائون لاہور میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے،برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد قادیانی کی عمران خان سمیت اہم حکام سے ملاقاتوں پر تشویش ہے ،ان خیالات کا اظہار مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امن وامان کو بحال رکھنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کرنا اور عوام کے مال وجان کی حفاظت ریاست کے ذمہ داران کے فرائض میں شامل ہے، حکمران خود سیکورٹی کے حصار میں رہ کر اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک دشمن قوتیں وطن عزیز میں دہشتگردی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں قوم کو متحد ہو کر ان کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے دھماکہ میں ہونے والے تمام شہداء کے لیے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد قادیانی کی عمران خان سمیت اہم حکام سے ملاقاتوں پر تشویش ہے برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد جیسے سکہ بند قادیانی کے پاکستانی دورے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور اعلیٰ سطح پر سرکاری عہدیداروں سے ملاقات مناسب نہیں،قادیانیوں کا اثر رسوخ اس حکومت میں بڑھتا جا رہا ہے جو تشویشناک ہے قادیانی لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو بدنام کرنے کا موجب بن رہے ہیں اور لندن میں پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ہونے والی لابنگ کا سرغنہ لارڈ طارق احمد ہے، جس نے مسلمانوں اورپاکستان کو نقصان پہچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذھبی عقیدہ رکھتے ہیں لارڈ طارق احمد جیسے بدنام زمانہ قادیانی کو پاکستانی دورے کے نام پر پذیرائی بخشنا موجودہ حکمرانوں کی بدترین قادیانیت نوازی ہی