وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ،08اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے، طلا ئی زیو رات ، پر ائز با نڈ،نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد شہر یو ںکے جان و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گزبرداشت نہیں کی جا ئے گی، ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آباد

جمعہ 25 جون 2021 23:56

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ،08اشتہاریوں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے، طلا ئی زیو رات ، پر ائز با نڈ،نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے زونل ایس پیز کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں ایس پی رورل زون نو شیر وان نے ڈی ایس پی سہالہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ سہا لہ معہ سب انسپکٹر قاسم ضیا ء و دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پویس ٹیم نے روات با ز ار میںخورشید جیولرکی دوکان کا چھت تو ڑ کر طلا ئی زیو رات ،پرائز با نڈاور نقدی چوری کے مقدمہ نمبر 218مورخہ22-04-2021زیر دفعہ 380/457/411ت پ میں ملوث ملزم مقصود احمد ولد محمد حسین سکنہ گجر انو الہ کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹر یس کرکے گرفتارکیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ طلا ئی زیو رات،پر ائز با نڈ اور نقدی مالیت تقر یباً 08لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے، دوسری جا نب ایس پی سٹی زون نے اے ایس پی بنی گا لہ کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ بنی گا لہ معہ عمر حیات ایس آئی و دیگر ملازمان نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے راولپنڈی /اسلام آباد کے مختلف تھانہ جات میں ڈکیتی سرقہ بالجبر،سرقہ عام،منشیات، قتل،اقدام قتل، اسلحہ ناجائز کے (30) مقدمات میں چالان یافتہ ملزمان ناصرمحمود( اشتہا ری مجرم ) اور نصرت بلال عرف بالی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور اور ایک عدد با رہ بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مقدمات نمبر 177/123/21زیر دفعہ 392 ت پ تھانہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملوث ہو نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو برائے شناخت پریڈ جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر کا رروائیوں کے دوران کورال پولیس نے ملزم عبدا لعزیز کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کراچی کمپنی پولیس نے ملزم انو ر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ تر نو ل ، سہا لہ ، شالیمار ، کو ہسار ، ما ر گلہ، شمس کا لو نی اور کو رال کی پویس ٹیموں نے سا ت مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر اور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔