بنوں،ضلعی انتظامیہ اور جانی خیل مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں دوسرے روز بھی ڈیڈ لاک برقرار ، کل دو بارہ نشست ہو گی

ہفتہ 26 جون 2021 00:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ اور جانی خیل کے مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں دوسرے روز بھی ڈیڈ لاک برقرار ، کل(ہفتہ ) گیارہ بجے آزاد منڈی کے مقام پر دو بارہ نشست ہو گی ، 24 روز تک ملک نصیب کی لاش کیساتھ جانی خیل کے اقوام نے امن کیلئے دھرنا دینے کے بعد لانگ مارچ پر اسلام آباد کی طرف روانہ ہو ئے تو اقوام بکاخیل نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے مظاہرین کو بنوں باران پل نزد تبلیغی مرکز کے مقام پرپڑاؤ پر رضا مند کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان اور ان کے بھائی ملک گلباز خان وزیر نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کیساتھ مذاکرات شروع کئے لانگ مارچ کے پہلے روز ہونے والے نقصانات کے آزالے کا ذمہ اقوام بکاخیل نے لے لیا جبکہ گزشتہ تین ماہ پہلے کئے گئے معاہدے میں چند ایک نقاط پر ڈیڈ لاک برقرار رہی، گزشتہ روز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی ا و نے مظاہرین کی جانب سے ملک مویز خان کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کئے ،مذاکرات میں عوامی نیشنل پارٹی کا وفد سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں شریک ہو ا جبکہ احمد زئی وزیر قبائل کے مشران فدا محمد خان وزیر کی قیادت میں شریک ہو ئے مذاکرات شروع ہو ئے توسب نے باری باری جرگہ جرگہ کرتے ہوئے مذاکرات میں اپنی رائے کا اظہار کیا تاہم انتظامیہ اورمظاہرین کا لا پتہ آ فراد کی رہائی پر ڈیڈلاک برقرا ر رہا ، مظاہرین کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ معمولی جرائم میں ملو ث آفراد کو رہا کیا جائے تقریبا کل 83 افراد میں سے 8 کو رہا کیا گیا ہے جبکہ باقی زیر حراست ہیں جسے عدالتوں میں پیش کیا جائے ، اس نقطہ پرمتفق نہ ہونے کے باعث مذاکرات دوسرے روز اختتام کو نہ پہنچ سکیں آج تیسرے روز بھی اسی مقام پر مذاکرات ہو ں گے