لیسکو نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کردی

ہفتہ 26 جون 2021 16:52

لیسکو نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2021ء) لاہورالیکٹرک سپلائی (لیسکو )نے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کے بلوںکی اقساط کی سہولت ختم کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بجلی بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کرتے ہوئے 9کسٹمرسینٹرز اور دفتری سطح پربجلی بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔بتایاگیا ہے کہ ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کے لئے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کردی گئیں۔ سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہیں، لیسکو نے صارفین سے مجموعی طور پر122ارب وصول کرنا ہیں۔

متعلقہ عنوان :