خواتین کو بااختیار بنانے کے نقطہ نظر سے انسٹی ٹیویٹ کی ترقی میں پرعزم کوششیں قابل ستائش ہیں،سید ناصر شاہ

بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی اور آرٹس اینڈ ڈزائن کالج سکھر کے لیے انٹرنیٹ اور رابطے کے لیے جدید نظام کا حصول سندھ حکومت کی ترجیحی ہوگی،صوبائی وزیراطلاعات

ہفتہ 26 جون 2021 17:54

خواتین کو بااختیار بنانے کے نقطہ نظر سے انسٹی ٹیویٹ کی ترقی میں پرعزم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2021ء) بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے عملی تشخیصی آلات ، چیلنجز اور آگے بڑھنے کا راستہ ( 'Virtual Assessment Tools, Challenges, and Way Forward' )کے عنوان پر دوروزہ بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا گیا۔ سمپوزیم کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات، محکمہ جنگلات ہاسنگ و ٹان پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے مہمان خاص کی حیثیت سے کیا۔

سمپوزیم ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب کووڈ19 کی بیماری کے نتیجے میں بین الاقوامی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہورہی ہیں وقت کی ضرورت کو ملحوظ رکھتے ہوئے دنیا میں نہ صرف تھنک ٹینکس کے ذریعے ورچوئل تشخیصی آلات کی تلاش کی ضرورت ہے لیکن اس طرف بھی توجہ دینے چاہیے کہ شفافیت کے لیے اس تشخیص کے عمل کو کس طرح برقرار رکھا جاسکتا ہے تاہم پاکستان کے اندر مستقبل کے پیش نظر ان کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مہمان خاص کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کی اور انٹرنیشنل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے تاریخی سمپوزیم کا انعقاد یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے نقطہ نظر سے انسٹی ٹیویٹ کی ترقی میں پرعزم کوششیں قابل ستائش ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آرٹ اینڈ ڈزائن کالج کا پروگرام تھا وہاں پر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اس کے برابر میں ہی جگہ دیں اور 10 ایکڑ کی اراضی دی جائے کیونکہ یہ ایک تعلیمی فروغ کے لیے نیک مقصد ہے جس میں سندھ حکومت کی جانب سے مزید مدد اور تعاون جاری رہے گاسمپوزیم میں جو بھی مہمان دور دراز سے آئے ہیں ان کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے میں ان سب کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں اس تعلیمی ادارے سے مزید بہتری آئے گی اورمزید اس کو بہتر کریں گے ویسے بھی ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ سکھر کو انجینئرنگ حب بنائیںسکھر آئی بی اے کے نمائندے بیٹھے ہیں سکھر آئی بی اے پر ہم فخر کرتے ہیں پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کا ذکر ہوتا ہے اور سکھر میں میڈیکل کالج بھی موجود ہے سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ صوبے میں ایسے تعلیمی اداروں کی منصوبہ بندی سمیت عمل درآمد کرکے ادارے قائم کیے جائیں۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی اور آرٹس اینڈ ڈزائن کالج سکھر کے لیے انٹرنیٹ اور رابطے کے لیے جدید نظام کا حصول سندھ حکومت کی ترجیحی ہوگی اور انشااللہ بہت جلد یہ مسائل حل کرلیا جائے گا۔یہ میرا ضلع ہے یونیورسٹی ہماری اپنی یونیورسٹی ہے اس کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے کام جاری رہے گا مجھے بہت خوشی ہے کہ بہت ساری بیٹیاں اور طالبات اس یونیورسٹی سے مستفید ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے مسائل کے باوجود ادارے قائم کیے ہیں سندھ حکومت کی کوششوں سے صوبے بھر میں اسکلز ڈولپمنٹ اور تکنیکی تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے تاکہ ہماری آنے والی نسل اور نوجوان بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کریں اور دنیا میں پاکستان سمیت سندھ کا نام روشن کرنے میں اپنی مثبت صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں۔

اس سے قبل بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین اور دیگر مقررین نے بھی سمپوزیم سے خطاب کیا اور دیے گئے عنوان کے حوالے سے سیر حاصل تقاریر کیں۔ اس موقع پر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔