اوکاڑہ، انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اوکاڑہ میں علامتی آگہی واک

ہفتہ 26 جون 2021 18:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2021ء) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز ’ماڈا‘ اوکاڑہ کے زیر اہتمام علامتی آگہی واک کی گئی، جسکی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی، تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز ’ماڈا‘ اوکاڑہ کے زیر اہتمام علامتی آگہی واک کی گئی، جسکی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی، واک کے شرکائسے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد،صدر ’ماڈا‘ محمدمظہررشید چودھری،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی، جنرل سیکرٹری ’ماڈا‘مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس عابد حسین مغل، سینئرپادری سول سیور فار کرائسٹ چرچ عوبید کرامت نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزادنے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسورہیں جنہوں نے نوجوانوں کی زندگیاں اورخاندان برباد کر کے رکھ دیے جو کسی رعایت کے حق دار نہیں ہیں ضلع میں 2021کے پہلے چھ ماہ میں 403کلوگرام چرس، افیون10.184کلوگرام،ہیروئن2.17کلوگرام، شراب12049بوتلیں برآمد کی گئیں منشیات فروشوں کیخلاف 630مقدمات درج کیے گئے، اور676 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،نوجوان نسل کو اس زہر سے بچانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران دنیا بھر میں منشیات کا استعمال بڑھا، محتاط اندازے کے مطابق سالانہ چھ لاکھ افراد منشیات کا استعمال شروع کر رہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے، دین اسلام کی تعلیمات میں معاشرے سے منشیات کاقلع قمع کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے،اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جاسکتا ہے،صدر ’ماڈا‘محمد مظہررشید چودھری نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد مختلف قسم کے نشوں کا شکار ہیں، گزشتہ چند سالوں میں سرنجوں اور آئس کے نشہ میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے ’آئس‘‘ کا نشہ کرنے والے اکثر افراد شدید ذہنی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے، ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

واک میں ایگزیکٹو ممبر ماڈا عرفان اعجاز، مس تزئین اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر آفیسر اشتیاق احمد خاں، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف جج،ڈی ایس پی انعام الحق، ڈی ایس پی محمدسلیم مارتھ،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد, صدر سٹی پریس کلب ساجد علی مہر، نائب صدرمحمد عاشق،جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ سرور، سینئر صحافی اظہر شیخ، آصف کھوکھر،ایس ڈی او بلڈنگ ملک خالد، ریسکیو 1122کے افسران و اہلکار وں سمیت دیگر بھی شریک تھے، قبل ازیں بچیوں ارفع اور آئرہ نے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزاد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، واک کے اختتام پر ’ماڈا‘ اوکاڑہ کی جانب سے واک کے شرکاء میں سوینئر تقسیم کیے گئے۔