گھریلو صارفین کیلئے کہیں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، حماد اظہر کا دعویٰ

ساڑھی7 ہزار بجلی شارٹ فال کا سامنا کررہے ہیں، شارٹ فال پر جلد قابو پالیں گے، مٹیاری سے لاہور بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی کی گفتگو

ہفتہ 26 جون 2021 19:19

گھریلو صارفین کیلئے کہیں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، حماد اظہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2021ء) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ملک میں ساڑھی7 ہزار شارٹ فال کا سامنا کررہے ہیں، شارٹ فال پر جلد قابو پالیں گے، مٹیاری سے لاہور بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا، اپوزیشن تقسیم ہورہی ہے،آپس میں اختلافات نظر آرہے ہیں، اپوزیشن بیروزگار ہے،کسی بیانیے کی تلاش میں ہے، ایف ایٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے۔

ایف ایٹی ایف میں کامیابیاں پی ٹی آئی دور میں ملیں، ایف ایٹی ایف کا چیلنج فروری2018 میں ملا۔ ایف ایٹی ایف چیلنج پرجلد قابو پالیں گے۔

(جاری ہے)

دوایل این جی ٹرمینل کے معاہدے ن لیگ دور میں ہوئے۔تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاوً 50 فیصد ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے۔ چند گیس فیلڈز کی مرمت3 سی4 ہفتے میں کی جائیگی۔ حماد اظہر نے کہا کہ آرایل این جی کے سودے میں500 ارب روپے بچائے۔

اپوزیشن کا دکھ سمجھتا ہوں،معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک سیکٹرمیں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، اس وقت ساڑھی7 ہزار شارٹ فال کا سامنا کررہے ہیں اس کو مینیج کرچکے ہیں۔ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن جومٹیاری سے لاہور کیلئے ہے اس کاافتتاح کیا ہے۔ یورینیم کا معاملہ ایف اے ٹی ایف کے مینڈیٹ میں نہیں آتا۔

منی لانڈرنگ پرایف اے ٹی ایف بھارتی سسٹم کا جلد جائزہ لینے والا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سرکاری اورنجی پاورپلانٹس کو فرنس ا?ئل درا?مد کرنے کی اجازت دے دی، کیالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرسکے گی۔ فرنس آئل درآمد کرنے کا پاورڈویڑن نے این اوسی بھی جاری کردیا ہے۔ این اوسی میں کہا گیا کہ بجلی بحران کے باعث پاورپلانٹس ضرورت کے مطابق فرنس آئل درآمد کر سکتے ہیں، مزید آئل درآمد کرنے سے پہلے مقامی فرنس ا?ئل کو مکمل استعمال کرنا ہوگا۔

دوسرے پاور پلانٹس کی طرح کیالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرسکے گی۔ بتایا گیا ہیکہ کیالیکٹرک کا 25 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا پہلا کارگو یکم جولائی کو پہنچے گا۔