سکھر ، پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 26 جون 2021 21:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2021ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ شہید راؤ شفیع اللہ کی حدود ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میںڈاکو احسان علی مہر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ و گولیاں برآمدکرلی گئی ہیں جبکہ ڈاکو کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار زخمی ڈاکو کو کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔