ًبااختیار بلدیاتی الیکشن ہی شہری مسائل کا حل اور جمہوریت کا حسن ہی:صوفی خلق احمد بٹ

oحکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کیلئے تیار نہیں جماعت اسلامی بلدیاتی و صوبائی الیکشن میں اہل لاہور کو پڑھی لکھی اور دیانتدار قیادت پیش کریگی

اتوار 27 جون 2021 19:25

! لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2021ء) صدر تعلقات عامہ و گروپ لیڈر127 جماعت اسلامی لاہور صوفی خلق احمد بٹ نے کہاہے کہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کیلئے تیار نہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی سے صوبائی دارالحکومت مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ بااختیار بلدیاتی الیکشن ہی شہری مسائل کا حل اور جمہوریت کا حسن ہے۔

جماعت اسلامی بلدیاتی و صوبائی الیکشن میں اہل لاہور کو پڑھی لکھی اور دیانتدار قیادت پیش کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 125 کے گروپ لیڈر و رہنماؤں کیاعزاز میں عشائیہ تقریب خطاب کرتے ہوئیکیا۔ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی و صدر سیاسی کمیٹی وقار ندیم وڑائچ، نامزاد امیدوار این اے 125ملک مینر، نامزد امیدوار پی پی 149 جبران بٹ، نامزد امیدوار پی پی 150شعیب یعقوب مزراامیر جماعت اسلامی لاہور علاقہ وسطی، میاں طاہر عزیزصدرسیاسی کمیٹی وسطی لاہور، امیر زون پی پی 149ندیم ابراہیم، امیر زون 150 شیخ ایاز محمود سمیت بڑی تعداد میں این اے 125 کے رہنماؤں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوفی خلق احمد نے مزید کہا کہ لوکل گورٹمنٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے، اندرون شہر سمیت نشیبی علاقوں میں ٹوٹی سٹرکیں اور گلی محلوں میں بوسیدہ سیوریج نظام نے شہریوں کی زندگی اجبران بنا دی ہے، بدترین سیوریج کے نظام کی وجہ سے شہری صاف پانی پینے سے محروم ہیں اور سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے کئی موذی بیماری پھیل رہی ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کا سٹریٹ کرائم اور منشیات کی طرح بڑھتا رجحان کسی خطرہ تباہی سے کم نہیں ہے۔

بااختیار ہ لوگل گورٹمنٹ کا قیام ہی شہری مسائل کے حل کا موثر ترین ذریعہ ہے۔ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کے عمل تیزی سے مکمل کرے اور نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کرے اور بروقت بلدیاتی انتخاب کو یقینی بنائے۔مقامی حکومتوں کے بااختیار اور مضبوط ہونے سے ہی گلی محلے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی و صوبائی الیکشن میں بھر تیاری کے ساتھ حصہ لے اور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔