اسلام آباد ،ماس ویکسی نیشن سینٹر میں عوام دروازہ توڑ کر اندر داخل

لوگ مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ، انتظامیہ نے ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا

پیر 28 جون 2021 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2021ء) بیرون ملک جانے والوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئی، لوگ مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، انتظامیہ نے ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیاء کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر میں ایکسٹرا زنیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا ہے۔

ضعیم ضیاء نے بتایا کہ اسلام آباد کے ویکسین لگوانے والے ماس ویکسی نیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا کہ اچانک عوام مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ڈی ایچ او کے مطابق ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا، ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو ئے ۔

متعلقہ عنوان :