ایل ڈی اے سٹی سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس

پرائیویٹ مالکان کی طرف سے زمین کی اوور سیلنگ کی روک تھام کے لئے میکنزم بنایاجائے ‘رانا ٹکا خان

پیر 28 جون 2021 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سکیم کاجائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان نے بتایا کہ زمین کی قلت کے پیش نظر موضع رکھ جھیڈو میں شامل اراضی کو بھی ایل ڈی اے سٹی سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر ایل ڈی اے سٹی میں جاری کام جلدازجلد مکمل کیے جائیں ۔ پرائیویٹ مالکان کی طرف سے زمین کی اوور سیلنگ کی روک تھام کے لئے میکنزم بنایاجائے ۔

سکیم کے انتظامات کو بہتر طور پر چلانے کے لئے نئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو بھی شامل کیاجائے اور متعلقہ افسران ڈویلپمنٹ ورک تیز کرنے اور قرعہ انداز ی جلد کروانے کے لئے اقدامات کریں۔اجلاس میں ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسز عبدالباسط قمر،چیف سکیورٹی افسر خواجہ محفوظ الحق،ڈائریکٹرلینڈ ایکوزیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :