پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے درمیان معاہدہ

پیر 28 جون 2021 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2021ء) پنجاب یونیورسٹی ریموٹ سینسنگ جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم اینڈکلائیمیٹک چینج ریسرچ لیب نیشنل سنٹر آف جی آئی ایس اور شعبہ وائلڈ لائف اینڈ ایکولوجی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے درمیان مضبوط روابط ،مشترکہ تحقیق ، ڈیٹا شیئرنگ ، کانفرنسز ، سیمینارز ، ورکشاپس ، انٹرنشپس اور طلبائو طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پردستخط کی تقریب میں ڈائریکٹر /پرنسپل انویسٹی گیٹر ریموٹ سینسنگ جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم ااینڈکلائیمیٹک چینج ریسرچ لیب ڈاکٹر چیئرمین شعبہ وائلڈ لائف اینڈ ایکولوجی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزڈاکٹر ارشد جاوید،ڈاکٹر عاصم دائود رانا، سید غلام مہی الدین ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اوروائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے معاہدے کی توثیق کی