ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن جی ایم سی میڈیکل کالج سکھر کے زیر اہتمام پی ایم ڈی سی کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 28 جون 2021 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2021ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن جی ایم سی میڈیکل کالج سکھر کے زیر اہتمام پی ایم ڈی سی کے خاتمے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے کالج کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ڈاکٹر عبدالمجید ،ڈاکٹر یونس و دیگر کررہے تھے مظاہرین ڈاکٹر نے مطالبات کے حق میں تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھی صدارتی آرڈیننس 2019 قبول نہیں کریں گے آرڈیننس 2019 کے بعد ینگ ڈاکٹرز کو مشکلات کا سامنا ہیحکومت کو چاہیے کہ وہ پی ایم ڈی سی کو بحال کریں اور نیشنل لائسنس ایگزیمینیشن کو ختم کرکے ڈاکٹر کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :