Live Updates

پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم کا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سندھ اسمبلی غیرجمہوری ہوگئی، ایوان میں کردار ادا نہیں کرنے دیا جارہا، 5 اراکین کو اسمبلی میں نہیں جانے دیا گیا، احتجاجاً سندھ اسمبلی فلور پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 جون 2021 16:38

پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم کا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2021ء) پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی غیرجمہوری ہوگئی، ایوان میں کردار ادا نہیں کرنے دیا جارہا، 5 اراکین کو اسمبلی میں نہیں جانے دیا گیا، احتجاجاً سندھ اسمبلی فلور پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں احتجاجاً سندھ حکومت کیخلاف استعفیٰ فلور پر دے چکا ہوں۔

میرے پاس احتجاج کے لیے سڑکیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کردارادا نہیں کرنے دیا جارہا، سندھ اسمبلی آج سےغیرجمہوری ہوگئی، ہمارے5 ایم پی ایزکو اسمبلی کے اندر جانے نہیں دیا گیا، اسٹینڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں،کل اپوزیشن لیڈر کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی،۔

(جاری ہے)

کل اراکین کو معطل کیا گیا۔ آج ہمارے 5 اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے  سندھ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 8ارکان کے موجودہ سیشن تک پابندی لگانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج دراج درانی کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔

اسپیکر سندھ اسمبلی صوبائی حکومت کے دباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں ۔اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اگر پارلیمانی روایت کا قتل نہ کرتے تو ممبران احتجاج نہ کرتے۔ بجٹ سیشن میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا، متحدہ مجلس عمل کے سید عبدالرشید کو تقریر سے روکا گیا، یہ اصل جرم تھا جس میں جمہوری روایت کا قتل کیا گیا۔

سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی کو اپنے گھر کی لونڈی بنادیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر سویلین ڈکٹرشپ قائم کردی گئی ہے، ہم غیرآئینی اور سفارشی نادر شاہی فرمان نہیں مانیں گے، سندھ حکومت کے دبا میں آکر اسپیکر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف مزید بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات