فیصل آباد،چوری‘ڈکیتی وراہزنی کیوارداتوں کا سلسلسہ جاری ،85 سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

ذ*سرراہ ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات وقیمتی اشیاء چھین لی

بدھ 30 جون 2021 00:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2021ء) چوری‘ڈکیتی وراہزنی کیوارداتوں کا سلسلسہ جاری ،85 سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ‘سرراہ ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات وقیمتی اشیاء چھین لی گئی‘چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی چرا لئے‘ آن لائن کے مطابق پیراڈائز سٹی میں شہزادہ سے موٹرسائیکل نمبری ایل ای وی 7241ہنڈا 125ماڈل 2019ء ‘نقدی 10ہزار چھین لی گئی‘واہگہ ٹائون میں طیب کی موٹرسائیکل ایف ڈی وی 7102ماڈل 2017ء چھین لیا گیا ‘ رحیم والا چوک میں ابرار کی موٹرسائیکل نمبری 7729ماڈل 2021ء نقدی‘موبائل فون چھین لیاگیا‘سرگودھا روڈ پر احمد سے موبائل وپرس چھین لیاگیا‘ڈجکوٹ کے علاقہ میں غلام علی سے نقدی لوٹ لی گئی‘صدر جڑانوالہ کے چک 17میں علی سے موبائل ونقدی چھین لی گئی‘69گ ب میں ندیم سے 9 ہزار کی نقدی ‘موبائل ونقدی 25ہزار وزیورات چھین لئے گئے‘مکوآنہ میں امجد کا رکشہ چوری ہوگیا‘مکوآنہ میں بابر کے 3بکرے چوری ہوگئے‘سمندری روڈ فورسیزن کالونی میں فہد کا کیری ڈبہ نمبری ایل ای ڈی 2911سوزوکی بولان ماڈل 2017ء چوری ہوگیا‘570گ ب میں عزیز کی دوبکریاں چور لے اڑے‘سنٹرل جیل کے قریب فرید سے موبائل فون چھین لیاگیا‘273ر۔

(جاری ہے)

ب میں رحمت کے پانچ بکرے چوری ہوگئے‘ڈی ٹائپ کالونی شریف چوک میں واقع کاشف کے گھر سے ڈاکوئوں نے 25لاکھ کی نقدی چھین لی‘حمید چوک میں زاہد کی کار سے لیب ٹاپ وموبائل فون چوری ہوگیا‘بلوچنی کے چک 67میں رضوان کی موٹرسائیکل 125نمبری 9635ماڈل 2021ء چور لے اڑے‘ڈجکوٹ میں ادریس کا بکرا چوری ہوگیا‘کشمیر پل پر حسن سے موبائل وضروری کاغذات چھین لئے گئے‘صدرکے علاقہ میں بکرا منڈی مین گیٹ سے فرمان سے 30ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘ناظم آباد میں غلام یٰسین سے سولہ ہزار کی نقدی تین تولے زیورات چھین لئے گئے‘گرین ٹائون میں رمضان سے موبائل فون چھین لیاگیا‘206ر۔

ب میں ذاکر وملحقہ گھروں سے نقدی تین لاکھ لوٹ لی گئی۔ ڈجکوٹ کے چک 67میں رضوان کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا‘نصراللہ کی منصور آباد سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘پیپلزکالونی میں احسان‘مسلم ٹائون میں عامر‘پینسرہ سے افتخار کی گاڑیاں بھی چوری ہوگئیں‘گلبرگ میں شاہد رسول کے دوموبائل فون چوری ہوگئے‘رضا آباد میں چوراعظم کے گھر کے باہر سے سوئی گیس میٹر لے اڑے‘حمید چوک میں زاہد مقبول سے لیب ٹاپ‘موبائل فون وغیرہ چوری ہوگیا‘چک جھمرہ میں افتخارالحق سے نقدی وموٹرسائیکل چھین لی گئی‘152ر۔

ب میں قاسم ضیاء کے گھر سے چور موبائل فون وغیرہ لے گئے‘سرفرازکالونی میں مبین شاہد سے نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘شریف چوک میں ندیم عباس کے گھر سے نقدی وزیورات ‘106ر۔ب میں احمد نواز کا بجلی میٹرچوری ہوگیا۔