کل جماعتی کانفرنس 5 جولائی کو ہوگی

پیپلز پارٹی جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو دعوت نامے ارسال انتخابی اصلاحات سے متعلق اپوزیشن اپنا موقف قوم کے سامنے رکھے گی ،پی ڈی ایم اجلاس بھی 5 جولائی کو ہی ہوگا،ایاز صادق

منگل 29 جون 2021 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2021ء) انتخابی اصلاحات ،ملک کو درپیش چیلنجر،افغانستان کی صورت حال اور مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس 5 جولائی کو ہوگی جس میں پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے علاوہ وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس پانچ جولائی کو شہر اقتدار اسلام آباد میں ہوگی جس میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کے سربراہان انتخابی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز،افغانستان کا معاملے پر سرجوڑ کر بیٹھے گی اور ملکی مسائل کے حل کیلئے تجاویز قوم کے سامنے رکھے گی ۔

اپوزیشن کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جو اے پی سی متعلق تمام انتظامات کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی سمیت دیگر تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت نامے ار سال کر دیئے گئے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے بتایا کہ اے پی سی پانچ جولائی کو ہوگی جس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق اپوزیشن اپنا موقف سامنے لائے گی،پانچ جولائی کو ہی پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی بلایا گیا ہی