عدلیہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فرام کر نے کے لیے کو شاں ہے ،جسٹس قاسم خان

قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے ججز اور وکلا ہر قسم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

منگل 29 جون 2021 22:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2021ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن نے کہا ہے کہ عدلیہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فرام کر نے کے لیے کو شاں ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فر وگزاشت نہیں کیا جائے گا،ماتحت عدلیہ کے ججز اور وکلا سے کہاکہ وہ ہر قسم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ معاشر ے میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جاسکے،پنجاب بھر کے 17اضلاع کی ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن کورٹس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ورچوئل افتتاح کر دیا گیا ہے ،قبل ازیں 16اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا چکے ہیںاس طرح مجموعی طور پر 33 پلانٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ،وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اٹک میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، واٹر فلٹر یشن پلانٹ پر 30 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس سے سیشن کورٹ میں آنے والے افراد کو سہولت حاصل ہو گی ،اس موقع پر اٹک میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سید نوید رضا بخاری،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جاوید اقبال بوسال،شاہد بیگ،سینیر سول ججز شعیب عدیل،عمر رشید،بابر حسین،ممبر پنجاب بار کونسل ملک اسرار احمد، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک خالد شاہ زیب، سینئر صحافی نثار علی خان، وکلاء اور افسران بھی موجود تھے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کو ہدایت کی کہ ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کا باقاعدہ خیال رکھا جائے کیونکہ یہ انسانی خدمت کا سفر ہے، عدالت کے احاطے میں عوام کو ہر ممکن سہولت فرام کر نے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ موسم گرم میں انہیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔