مقبوضہ جموں میں ڈرون حملہ مودی سرکار کیلئے مذاق بن گیا

پلوامہ کے بعد مودی کے ایک اور جھوٹ پر سوال اٹھنے لگے ، بھارتی میڈیابھی مودی سرکار کا جھوٹ ثابت کرنے میں ناکام

منگل 29 جون 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2021ء) بھارت کی شرانگیزیاں برقرار ہیں ،ہندوستانیوں کامودی سے اعتماد اٴْٹھنے لگا ، کورونا کی صورتحال اورویکسین کی عدم فراہمی سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار کا جموں میں ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا۔پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈھونگ کرنے پر سوالات اٴْٹھنے لگے ہیں ، بھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکاجھوٹ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

بھارتی صحافی کے مطابق سینئر پولیس افسران نے تصدیق کی کہ جموں کی بھارتی ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا گیا تاہم وہ ڈرون پاکستان سے اڑایا گیا یا پھر مقامی آبادی سے اس کا علم نہیں ڈرون کب آیا اور حملہ کرکے واپس بھی چلا گیا لیکن اسے تباہ نہیں کیا جاسکا۔شنگھائی تعاون کانفرنس سے پہلے اًجیت دول نے ڈرون حملے کا رًاگ الاپنا شروع کردیا ، عین اٴْس وقت جب مٴْودی کی کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس ناکام اورن ہندوستان کو سوالات کا سامنا تھا کہ کیا یہ الیکشن کی تیاری ہی کیا ہر الیکشن سے پہلے مٴْودی اوربی جے پی اپنے لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گی پلوامہ میں بھی مٴْودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا اور اب چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور بھارتی ایئر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ جموں میں انڈین ایئرفورس پر ڈرون حملہ ہے۔

(جاری ہے)

پپن راوت اورہندوستانی ائیر چیف میں اختیارکی جنگ جاری ہے، بپن راوت کی سروسز معاملات میں مداخلت پہلے بھی ناخوشگوار حالات پیدا کرچکی ہے، انڈین سروسز چیفس جنرل بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس اسٹاف تقرری کو سیاسی تقرری مانتے ہیں۔