حلقہ نکیال میں کریلوی خاندان کی دھماکہ خیز انٹری ،سردار محمد نعیم خان کا کامیاب پاور شو

دفتر کی افتتاحی تقریب جلسہ عام میں بدل گئی ، ہزاروں افراد امڈ آئے، سردار خوشحال کریلوی سمیت دیگر درجنوںاہم شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل

بدھ 30 جون 2021 13:25

فتح پور تھکیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) حلقہ نکیال میں کریلوی خاندان کی دھماکہ خیز انٹری ،سردار محمد نعیم خان کا کامیاب پاور شو،دفتر کی افتتاحی تقریب جلسہ عام میں بدل گئی ، ہزاروں افراد امڈ آئے، سردار خوشحال کریلوی سمیت دیگر درجنوںاہم شخصیات اپنے گھرانوں سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئیں ،ڈھولک کی تھاپ پر نوجوانوں کا رقص قابل دید ، جگہ جگہ ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور،قائدین کی غازی کشمیر سردار فتح محمد خان کے مزار پر حاضری ،ریلی کریلہ سے شروع ہوئی ،ترول ،مجہان،تارہ کالونی،ماڈل کالونی،مجہان روڈ سے پڑاوہ چوک پہنچی جہاں ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا،شہر میں جشن کا سماں ۔

افتتاحی تقریب کی صدارت سابق مشیر حکومت ملک محمد کرامت نے کی جبکہ مہمان خصوصی سردار نعیم خان اور سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ تھے۔

(جاری ہے)

،سٹیج کے فرائض سینئر قانون دان راجہ رزاق خان ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔دفتر کی افتتاحی تقریب کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان الیکشن کے بعد مسلم کانفرنس میں شامل ہو جائیں گے،وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کا نیا صدر بنے گا اور راجہ فاروق حیدر خان آخری لائن میں کھڑے ہوں گے،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے انہیں اپنا جانشین مقرر کیا لیکن انہوں نے اپنے محسن کے خلاف ہی کام شروع کر دیا اور ان کے ضلع اور آبائی حلقہ کو مکمل نظر انداز کر دیا،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے 2016میں مسلم لیگ ن کو تاریخی کامیابی دلوائی اور فاروق حیدر خان کو وزیراعظم نامزد کیا،اب پتہ چلے گا سکندر حیات کے بغیر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے کتنی سیٹیں لیتی ہے،راجہ فاروق حیدر خان کا امتخان اب شروع ہو چکا ہے ، پانچ سالوں میں راجہ فاروق حیدرخان کو 3کام بتائے تینوں نہیں کئے ایک حلقہ کے صدر سردار منیر حسین کے بیٹے کی تقرری،کریلہ میں پانی اور ایک مسجد کی تعمیر کے فنڈز ،کریلوی خاندان کے بغض میں 2کروڑ کے فنڈز دے دیئے لیکن ہمارے سڑکیں بروقت مکمل نہ ہونے دیں۔

کونسل کا جب میں ممبر بنا تو راجہ فاروق حیدر خان نے میری مخالفت کی تھی،سیاسی قرض آج بھی میرافاروق حیدر خان پر ہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید بڈھانوی نے متعدد پروگرامز میں کہا کہ کریلوی خاندان نہیں تو کوئی مزہ نہیں ،جگہ جگہ کوڈی کوڈی کرتا تھا، لوجی جاوید بڈھانوی میں آگیا اب کچھ گھوڑا کچھ میدان ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں ریٹرننگ آفس نکیال میں واپس لائے کوٹلی آفس منتقلی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے،جن لوگوں کے ووٹ میں کوئی مسئلہ ہے وہ کوٹلی کیسے جائے گا،نکیال میں سب سہولیات موجود ہیں تو پھر دفتر کی کوٹلی منتقلی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھکیالہ میرا گھر اور چاہنے والوں کا علاقہ ہے،تھکیال برادری کے لیڈروں نے ہمیشہ برادری کو نقصان پہنچایا،جب موقع ملا اپنے کام کاج کروا کر دیگر تھکیال برادری کو بھول جاتے ہیں ،اب وہ دور گزر چکا تھکیال قبیلہ کے لوگ آج بھی70%میرے ساتھ کھڑے ہیں کل سے تھکیالہ کا دورہ شروع کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ برادری ازم کا قائل نہیں ہم اگر برادری ازم کرتے تو آج عوام کا سمندر یہاں موجود نہ ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ سردار فاروق سکندر نے مجھ سے زیادہ کام کئے،شفاف سیاست کی،اہلیان کوٹلی والے فاروق سکندر کو کامیاب کروائیں گے، سالار جموریت سردار سکندر حیات خان نے کوٹلی کو ضلع کا درجہ دیا اور درجنوں میگا پراجیکٹس بنائے جس سے آج ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔مجھے امید ہے کوٹلی کی عوام میرے ساتھ انصاف کرے گی اور مجھے ووٹ دے کر سالار جموریت سردار سکندر حیات کا قرض اتارے گی۔

افتتاحی تقریب سے سابق وزیر سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں بلا تفریق تعمیروترقی کی 12میں سے 9ہائر سیکنڈری سکول تھکیالہ بیلٹ میں دیئے ،بالاکوٹ،ڈبسی ،لنجوٹ،سندھارہ،میرہ، بھوئل ،موہڑہ گھمب،بکناڑہ ٹائون،سنیاریاں،محلہ سادات کھنڈہار بالا میں پختہ سڑکیں دیں جن میں زیادہ تر مکمل ہو چکی ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے کیا یہ میرا قصور ہے،تھانہ کچہری کی سیاست دفن کی ،آفیسران کو آزادانہ کام کرنے کا موقع دیا ،ملازمین کو بلا وجہ اور غیر ضروری تبادلوں سے ذہنی ٹینشن نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ صاف شفاف سیاست کرنے کا قائل ہوں انتقام کی سیاست سے نفرت ہے۔ کوٹلی میرا شہر 1958سے کوٹلی شہر میں مقیم ہیں ،شہر میں مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اگر کوٹلی کے عوام نے ساتھ دیا تو مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا،میرے والد سالار جموریت سردار سکندر حیات خان نے کوٹلی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں، حلقہ نکیال کے لوگوں نے گزشتہ الیکشن میں میرا بھرپور ساتھ دیا ،کمی کوتاہی اپنے سر لیتا ہوں اور اگر میں کسی کی خوشی غمی میں شریک نہ ہو سکا تو معزرت خواہ ہوں ۔

افتتاحی اجتماع سے سابق چیئرمین بلدیہ سید ابرار حسین نکیالوی ،سابق مشیر حکومت ملک محمد کرامت ، سردار طارق سکندر ایڈووکیٹ،سردار عمیر نعیم خان ،سابق چیئرمین زکوتہ سردار خوشحال کریلوی،سردار طاہر محمود ایڈووکیٹ، چیئر مین زکوتہ سردار ظفر خان بالاکوٹ،ملک محمد اقبال، ملک محمد عاشق، چوہدری اکبر غوری،چوہدری خادم حسین،چوہدری طارق چوہان،چوہدری نذیر گورسی،چوہدری محمد اقبال، چوہدری ڈاکٹرلطیف ،اقبال مغل،چاند ظفر،نمبردار سردار مقبول خان ،چوہدری محمد عالم منڈیتھر،عبدالرزاق بٹ،محمد شہباز،سردار اللہ دتہ خان،ایوب کھٹانہ کریلہ، نے بھی خطاب کیا۔