جماعت اسلامی کا انتخابی اصلاحات میں آزاد امیدواروں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کا مطالبہ
جب انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں تو آزاد امیدوار نہیں ہونےچاہئیں، الیکشن کے بعد آزاد امیدواروں کی خریدوفروخت کا راستہ کھل جاتا ہے، جو جماعت پارٹی انتخابات نہیں کرواتی اس پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق
ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 جون 2021 20:08
(جاری ہے)
انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ختم کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں ۔
متناسب نمائندگی کا قانون متعارف کروائے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، بائیو میٹرک سسٹم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حق میں ہیں ۔ الیکشن میں دولت کی ریل پیل کے عمل دخل کو روکنے کا قانون موجود ہے ، عملدرآمد نہیں ہوتا ۔ جو سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کی نگرانی میں پارٹی انتخابات نہیں کرواتی، اس کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہو ۔ آئین کی دفعات 62-63 پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد ہو یہ دفعات نفلی عبادت نہیں ہیں ان کا تعلق منتخب نمائندوں کے کنڈکٹ سے متعلق ہے ۔ جب جماعتی بنیادوں پر الیکشن ہوں تو آزاد امیدوار نہیں ہونے چاہئیں ، بعد میں خرید و فروخت کا راستہ کھل جاتا ہے ۔ پولنگ سٹیشن کے اندر اور احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔ انتخابات کی نگرانی کرنے والے آزاد اداروں اور میڈیا کے نمائندوں کو الیکشن کے عمل کی مانیٹرنگ کی مکمل اجازت ہو ۔ پولیس اور آرمی کے جوان پولنگ سٹیشنز کے باہر سیکورٹی کے لیے مامور کیے جائیں ۔ الیکشن عمل کی مانیٹرنگ کے لیے ہر ضلع کی سطح پر ایک مانیٹرنگ کمیشن بنایا جائے جس کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن عملدرآمد کرے ۔وہ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ جماعت اسلامی کی جانب سے شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے تیار کردہ مسودہ کی تفصیلات شیئر کر رہے تھے ۔ امیر جماعت نے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن ریفارمز مسودہ پہلے ہی سیاسی جماعتوں کو بھیجا جاچکاہے۔ نائب امراءلیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طار ق سلیم اور امیر ضلع اسلام آباد انجینئر نصر اللہ رندھاوا بھی پریس کانفرنس میں امیر جماعت کے ہمراہ تھے۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین تمام سیاسی جماعتوں سے اس مسودہ پر مذاکرات کریں گے اور کوشش کی جائے گی کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کر لیا جائے ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا سیاسی پارٹیاں اس مسودے پر متفق ہو جائیں گی ؟تو امیر جماعت نے کہاکہ سبھی سیاسی پارٹیاں الیکشن ریفارمز چاہتی ہیں ۔ تمام پارٹیوں کی خواہش ہے کہ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم کی جائے جو بذات خود اسٹیبلشمنٹ کے لیے فائدہ مند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے متفق ہونے کے تلخ تجربات ماضی میں دیکھ چکے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کا عمل دخل مکمل ختم ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت نے پہلے الیکشن ریفارمز کا بل قومی اسمبلی سے پاس کروایا اب مذاکرات کی بات کر رہی ہے یہ سراسر بدنیتی ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کو نیچرل بنیادوں پر کرے اور یہ کام عجلت میں نہ کیا جائے ۔ ووٹرز کی ایک حلقے سے دوسرے میں منتقلی کے عمل میں بہت ابہام ہے ، اس کی شفاف بنایا جائے۔ کمپیوٹرائزڈ لسٹوں کی تیاری بروقت کی جائے اور ان پر امیدواروں کی تصاویر لگیں ۔ الیکشن نتائج پر پولنگ کا عملہ اور ایجنٹ متفق ہو جائیں تو اسے دیوار پر چسپاں کیا جائے ۔ الیکشن کے دن میڈیا کو پابند کیا جائے کہ وہ کسی مخصوص پارٹی یا رجحان کی تشہیر نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ اہل اور پڑھے لکھے لوگ اسمبلیوں میں آئیں جس کے لیے اسمبلیوں میں کم از کم 50 فیصد نمائندگی متناسب اصول کے تحت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر جمہوریتوں کی طرح ریاست پروفیشنلز اور اہل افراد کو الیکشن کے لیے فنڈ کرے ۔ الیکشن کمیشن معاشی طور پر خود مختار اور اس کا مستقل عملہ ہو ۔ الیکشن کمیشن کا ووٹنگ کے لیے دوسرے اداروں کے افراد پر انحصار ختم ہونا چاہیے ۔ الیکشن کے روز خواتین اور بزرگوں کی سہولت کے لیے مکمل انتظامات ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں اور الیکٹرانک مشینوں پر جو اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں ، انہیں دور کیا جانا چاہیے ۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتی ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کا بااختیار ہونا اور شفاف الیکشن کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.