گورنر پنجاب کی جانب سے سول سرونٹس ، میڈیا نمائندوں میں لاہور چیمبر کے فرینڈز آف لاہور چیمبر ایوارڈز کی تقسیم

بدھ 30 جون 2021 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2021ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہائوس لاہور میں منعقد تقریب میں سول سرونٹس اور میڈیا کے نمائندوں میں لاہورکے پہلے فرینڈز آف لاہور چیمبر ایوارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پرلاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح ، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان ، نائب صدر طاہر منظور چوہدری اور لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اچیومنٹ ایوارڈز کے کنوینر محمد ہارون اروڑا نے بھی خطاب کیا۔

لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں مصباح الرحمن، محمد علی میاں، شاہد حسن شیخ، فاروق افتخار، عبدالباسط، طاہر جاوید ملک، عرفان اقبال شیخ، سابق عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کو جاری رکھے گی، کورونا وائرس وبائی بیماری کے باوجود ، ملکی معیشت مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو بہت اچھا شگون ہے۔

(جاری ہے)

وہ گورنر ہاؤس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پہلے "فرینڈز آف لاہورچیمبر ایوارڈز" کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں کاروباری برادری کا کرداربہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے، حکومت کی کوششوں اور پالیسیوں نے ملک کو معاشی خطرات سے چھٹکارا دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی قلت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، رواں سال کے آخر تک 7.6ملین افراد کو صاف پانی میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے دوران حکومت، ہیلتھ ورکرز ، کاروباری برادری اور میڈیا نے مستحسن کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایوارڈز کی تقریب منعقد کرنے پر لاہور چیمبر کو سراہا۔ لاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ فرینڈز آف لاہور چیمبر ایوارڈز کا مقصد ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی کے لیے سرکاری ، نجی اور میڈیا شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ، نجی اور میڈیا شعبوں کے نمائندوں نے ہمیشہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ بہترین تعاون کیا جس کی بدولت تجارت و معیشت کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینا ممکن ہوا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے حکومت اور نجی شعبہ دونوں کو فائدہ ہوتا ہے، نجی شعبہ محاصل کا بڑا ذریعہ ہونے کی حیثیت سے نجی شعبہ ریاست کے مالی امور چلانے میں حکومت کی مدد کرتا ہے جبکہ حکومت نجی شعبہ کو انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کے معاشی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف کو مضبوط عوامی نجی شراکت داری کے ذریعے ہی پورا کیا جاسکتا ہے۔قائمہ کمیٹی کے کنوینر محمد ہارون اروڑہ ایوارڈز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نورالامین مینگل ، سیکرٹری صنعت پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید ،ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا ایوارڈ ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی، ، سابق سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد ، سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹرارفع اقبال ، چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور احمد شجاع خان ، کلکٹر کسٹم مغلپورہ ڈرائی پورٹ ، لاہور محسن رفیق ، چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جاوید اقبال مارتھ ، ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ، سیکیورٹی ڈویڑن لاہور خالد محمود افضل ، ڈی ایس پی ریس کورس پولیس سٹیشن لاہور محمد نوید ، چیف سیکیورٹی آفیسر برائے چیف منسٹر محمد فرقان بلال ، ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر)علی بن طارق ، اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر عدنان بدر ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر لاہور ذیشان رانجھا ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، صدر لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن عامر نوید چودھری، سابق کامرس رپورٹر بزنس ریکارڈر محمد ریاض ، کامرس رپورٹر جیو ٹی وی جواد ملک ، کامرس رپورٹر اے آر وائی مظہر اقبال ، کامرس رپورٹر نوائے وقت احسن صدیق ، کامرس رپورٹر 92 نیوز میاں شاہد ندیم ، کامرس رپورٹر سٹی 42 شہزاد خان ابدالی ، کامرس رپورٹر پی ٹی وی صادق بلوچ ، کامرس رپورٹر ڈیلی دی بزنس جہانگیر حیات، کامرس رپورٹر اوصاف شیخ رشید ، کامرس رپورٹر بول ٹی وی سدھیر چوہدری ، کامرس رپورٹر نئی بات اشرف مہتاب جبکہ لاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح ،سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان ، نائب صدر طاہر منظور چوہدری ، کنوینر قائمہ کمیٹی برائے لاہور چیمبر اچیومنٹ ایوارڈز محمد ہارون اروڑا اور ایل سی سی آئی کے سکریٹری جنرل شاہد خلیل کو خصوصی ایوارڈز دئیی