مسلم لیگ(ن) پی ڈی ایم اور مشترکہ اپوزیشن میں فعال کردار ادا کررہی ہے ،جمال شاہ کاکڑ

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے نا اہل حکومت کی نااہلی اور عوامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں ،صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان

بدھ 30 جون 2021 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پی ڈی ایم اور مشترکہ اپوزیشن میں فعال کردار ادا کررہی ہے اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور عوامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں ، مسلم لیگ(ن) پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہے مگر اپوزیشن کی تمام جماعتوںکو پارلیمنٹ سے مشترکہ طور پر استعفے دینے ہونگے پیپلز پارٹی اپنی غلطی تسلیم کرے اور پی ڈی ایم میں واپس آجائے ، یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مشترکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارمز پر ہمیشہ فعال اور متحرک کردار اداکیا ہے مسلم لیگ(ن) کی بدولت پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 82ووٹ ملے جب پی ڈی ایم میں فیصلہ ہواتھا کہ چیئر مین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضاگیلانی جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ(ن) کا ہوگا اس فیصلے سے روگرادنی بھی پیپلز پارٹی نے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بڑی جماعت ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن کی جماعتوں پر تنقید کا فائدہ مشترکہ ہدف کو پہنچے گا مسلم لیگ(ن) پی ڈی ایم میں کردار ادا کر رہی تھی اور کرتی رہے گی اب بھی وقت ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی غلطی تسلیم کرکے پی ڈی ایم میں واپس آجائے ،جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف ہیں مشترکہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کررہی ہے میاں شہباز شریف کے بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے انکی قومی اسمبلی کے اجلاس میں عد م شرکت کو متنازعہ نہ بنا یا جائے ایک دوسرے پر تنقید اور الزام تراشی سے اپوزیشن کمزور ہوگی ہمارا مشترکہ ہدف سلیکٹڈ حکومت ہے جس پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور عوام کے مسائل پر دھیان دیں ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے استعفے تب کامیاب ہونگے جب تمام جماعتیں مشترکہ طور پر مستعفیٰ ہونگی مسلم لیگ(ن ) استعفوں کے فیصلے پر قائم و دائم ہے اگر پیپلز پارٹی استعفے دینے کا اعلان کرتی ہے تو مسلم لیگ بھی پارلیمنٹ سے استعفے دے دے گی