چینی کمیونسٹ پارٹی کی سوویں سالگرہ، ہانگ کانگ میں خاموشی

ہانگ کانگ کا انتظامی اختیار برطانیہ سے چین کی حکومت کو منتقل کرنے کے 24 برس بھی مکمل ہو گئے

جمعرات 1 جولائی 2021 14:05

ہانگ کانگ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2021ء) چین میں حکمران کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ایک سوویں سالگرہ منائی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پارٹی سن 1921 میں قائم کی گئی تھی۔ پارٹی نے 72 برس قبل لانگ مارچ کے نتیجے میں پورے ملک پر حکومت بھی قائم کر لی تھی۔

(جاری ہے)

چینی علاقے ہانگ کانگ کا انتظامی اختیار برطانیہ سے بیجنگ حکومت کو منتقل کرنے کے 24 برس بھی مکمل ہو گئے۔ ہانگ کانگ میں اہم مقامات پر پولیس تعینات ہے تاکہ بیجنگ مخالف حلقوں کی طرف سے کسی احتجاج یا جلسے جلوس کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔ ہانگ کانگ کا کنٹرول سن 1997 میں چین کے حوالے کیا گیا تھا۔