پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئیگا

جمعرات 1 جولائی 2021 14:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2021ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئیگا جبکہ بجلی کی قیمتیں بھی بڑھ جائینگی اور اس سے تاجروں کے علاوہ عام شہریوں کیلئے بھی مشکلات بڑھیں گی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران شہرکے صدر چوہدری ساجد سدھو نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سالانہ بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے فارمولے کو یقینی بنائے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے معاشی صورتحال پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ساجد سدھونے کہا کہ پاکستان میں جو چیز ایک بار بڑھ جائے پھر اس کے ریٹ کم کرنا مشکل ہوجاتا ہے اس لئے حکومت ایسے اقدام کرے جس سے مہنگائی کنٹرول میں رہے۔