شہبازشریف سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات ،ر برادر نسبتی میاں طارق شفیع کی وفات پر تعزیت

جمعرات 1 جولائی 2021 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں شہبازشریف کے تایا زاد اور برادر نسبتی میاں طارق شفیع کی وفات پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنمائوں نے میاں طارق شفیع کی وفات پر فاتحہ خوانی اوراہل خانہ کیلئیئصبر جمیل کی دعا کی،تعزیت کرنے والوں میں خواجہ آصف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، چوہدری برجیس طاہر شامل تھے ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خرم دستگیر ، خواجہ سعد رفیق، مرتضی جاوید عباسی، مریم اورنگزیب نے بھی تعزیت کی ،شہبازشریف نے تعزیت پر پارٹی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا