تحریک لبیک الیکشن لڑے گی، فیصلہ ہو چکا

ٹی ایل پی کو فوج نے نہیں بلکہ ن لیگ نے طاہر القادری کے خلاف بنایا تھا۔اینکر عمران خان کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 جولائی 2021 17:04

تحریک لبیک الیکشن لڑے گی، فیصلہ ہو چکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جولائی 2021ء) سینئر اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار و اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بڑے سیانے ہیں۔ انہیں مشورہ نہیں دیا جا سکتا۔ایسا نہیں ہے کہ انہیں سیاست نہیں آتی،کس وقت کیا کرنا ہے یہ ان کو پتہ ہے البتہ عمران خان کا اسٹائل مختلف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی الیکشن لڑے گی،یہ فیصلہ ہو چکا ہے۔ٹی ایل پی کو فوج نہیں بلکہ ن لیگ نے طاہر القادری کے خلاف بنایا تھا۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے اپریل میں پاکستان بھر میں اس تنظیم کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی ، مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے بعد حکومت پاکستان نے اپریل میں تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہونئے اس پر 1997ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی ، کارروائی تب کی گئی جب انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا ، ملکیوں اور غیر ملکیوں کو ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، اسی لیے تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی ، کیوں کہ تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پرتشدد مظاہرے کیے ، تحریک لبیک کے لوگوں نے عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیا ، اس لیے کارروائی تب کی گئی جب انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا۔چند روز قبل کالعدم تحریک لبیک کو آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی تھی۔