سولجربازارپولیس نے ٹارگٹ کلر چچا بھتیجا کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکرلی

جمعرات 1 جولائی 2021 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2021ء) سولجربازارپولیس نے ٹارگٹ کلر چچا بھتیجا کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس دو ٹارگٹ کلرز سلمان علی حسن اورعاصم کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ،ملزموں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے اس حوالے سے ایس پی جمشید ٹاون فاروق بجرانی نے بتایا کہ گرفتارملزمان نے کیس کے گواہ اسامہ نامی نوجوان کو ٹارگٹ کلنگ کی نیت سے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھاملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا انھوں نے مزید بتایا کہ مختلف جگہوں کی سی سی ٹیوی فوٹیج میں گرفتارملزموں کوشہری اسامہ پیچھے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے سی سی ٹی وی کیمرہ میں ملزموں کی موٹر سائیکل نمبرکے ایل او 3297 بھی واضح طور دیکھا جا سکتا ہے ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتارملزموں نے بتایا کہ اسامہ بھتہ خوری کے مقدمہ الزام نمبر 322/21بجرم دفعہ 384/385/34 سولجر بازارمیں گواہ تھا اوراس کی وجہ سے اس کو ٹارگٹ کیا گیا تھادوران انٹروگیش ملزموں نے انکشاف کیا کے زخمی اسامہ کواپنے والد اوربھائی کے خلاف گواہی دینے کی وجہ سے جان سے مارنے کی نیت سے سر پرگولی ماری تھی دونوں ملزمان جرم کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگئے تھے گذشتہ رات واپس کراچی ئے تھے دونوں ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔