ایک بار پھر کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں تاجروں اور قبائلی عمائدین کے اغوا کا سلسلہ شروع ہوا ہے ،انجمن تاجران بلوچستان

ایک سوچھے سمجھے منصوبہ کے تحت حالات کو خرابی کی طرف دکھیلا جارہا ہے ، حکومت کی جانب سے تاحال کسی مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا جوکہ لمحہ فکریہ ہے،رحیم آغا و دیگر کا بیان

جمعرات 1 جولائی 2021 19:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2021ء) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا ،عمران ترین ،حاجی نصرالدین کاکڑ ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ،خان کاکڑ، نعمت ترین ،رشید آغا، بسم اللہ ّ ترین ،حاجی قیوم خلجی، دوست محمد ترین ، امردین آغا، حاجی سلیم ، حاجی ظفر شاہ، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، عزت آغا، کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی شخصیت ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں تاجروں اور قبائلی عمائدین کے اغوا کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور ایک سوچھے سمجھے منصوبہ کے تحت حالات کو خرابی کی طرف دکھیلا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے تاحال کسی مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا جوکہ لمحہ فکریہ اور حکومت اور انتظامیہ کی امن امان بحال کرنے میں ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں بیان میں کہا ہے کہ اغوا چوری و ڈکیتی اور بدامنی کے واقعات معمول بن گئے ہیں اور عوام و تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں اور تاجروں میں خوف وہراس کی فضا بن چکی ہیں اور چوری ڈکیتی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری بلوچستان کی پہچان بن چکی ہیں بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو بہتر گھنٹے کا وقت لیا گیا تھا اب وہ پورے ہونے کہ باوجود تاحال حکومت مغوی کو بازیاب نہیں کراسکے بیان میں کہا ہے کہ حکومت ملک عبیداللہ کاسی کو فی الفور بحفاظت بازیاب کرائیں اور انجمن تاجران بلوچستان ملک عبیداللہ کاسی کے اغوا کیخلاف ہر احتجاج کی ہمایت کرتی ہیں اور انہیں ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔